فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وفاق کے ذمے 176 ارب روپے بھی ادا نہیں کئے جارہے ‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وفاق نے جان بوجھ کر پنجاب کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ساڑھے 7ارب روپے روکے ہوئے ہیں،دوسری مد میں 176 ارب روپے پنجاب کو نہیں دئیے جارہے ۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت وفاق اور صوبوں میں نفرت اور فیڈریشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے،کرپٹ حکمران اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

ہیلتھ کارڈ عوام کامنصوبہ ہے جو امپورٹڈ حکومت کو ہضم نہیں ہو پا رہا، عوام کی صحت کی سہولیات کو پورا کرنے کے لئے فوری طور پر فنڈز ریلیز کئے جائیں،کرپٹ ٹولے نے پاکستان کو خطے کا پسماندہ ترین ملک بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کرپٹ ٹولے پر جب مشکل وقت آتا ہے یہ عوام کو چھوڑ کر ملک سے باہر پناہ گزین ہو جاتے ہیں،عمران خان پر اچھے اور برے وقت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔