اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے گھر پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقعے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








