محسن نقوی 29

داخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دشمن کو فوری طور پر منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

منگل کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہااور کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاک فوج کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں ۔ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں