پرویز الہی 233

پرویز الہی کی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں جیتنے پر مبارکباد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی جبکہ عمران خان نے پرویزالہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کرچلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں