سینیٹر اورنگزیب 11

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکس اصلاحات پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے، یورو بانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی، یوروبانڈ کیلئے آرڈر بک حجم سے دوگنا رہی، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی، عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد موجودہ صورتحال کے ساتھ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پانچ پانچ سال اور 10 سالہ یوروبانڈز کیلئے بہتر قیمت حاصل ہوئی، 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں، یوروبانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ میں میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنے کی حکمت عملی ہے، پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز سے بیرونی فنانسنگ متنوع بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں