'ڈاکٹر جاوید اکرم 142

پاکستان میں ڈینگی وائرس نے خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ متاثر کیا ‘ ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منعقدہ گلوبل نیو انشی ایٹوز آن ڈینگی اینڈ سچیوایشن ان پاکستان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ڈاکٹر تنویر الاسلام، ڈاکٹرز اور شرکاء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینگی وائرس نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایاہے۔ ڈینگی کے دوران صحیح علاج ہی مریض کو صحت یاب کر سکتا ہے۔ ڈینگی وائرس کی اقسام اور علاج پر مبنی بہت ساری ریسرچز کی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینگی کا علاج کرنے کیلئے ڈینگی کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ہاں ڈینگی سب سے زیادہ تعمیراتی منصوبہ جات پر پایا گیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں تیس فیصد آبادی بلڈ پریشر کی مریض ہے۔

ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ ڈینگی وائرس میں پلیٹ لیٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ڈینگی وائرس کے دوران پانی کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ ڈینگی وائرس دنیا میں کوئی نیا وائرس نہیں ہے۔ پاکستان میں ڈینگی وائرس نے خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینگی وائرس کے علاج کیلئے ڈاکٹرز کی تربیت انتہائی اہم ہے۔

ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی بین الاقوامی ڈینگی سیمینار میں آمد پران کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں