محمد عباس 5

اگر اچھی لائن اور لینتھ پر باولنگ کرو تو باؤلر کو سپورٹ ملتی ہے ،محمد عباس

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) قومی کھلاڑی محمد عباس نے کہاہے کہ اگر اچھی لائن اور لینتھ پر باولنگ کرو تو باؤلر کو سپورٹ ملتی ہے ،مورال اچھا ہے،ینگ پلیئرز بہت محنت کر رہے ہیں، شائقین آکر میچ دیکھیں اور انجوائے کریں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہاکہ سری لنکا کے دونوں بلے باز سینئر اور اچھے کھلاڑی ہیں اور اچھا کھیل رہے ہیں ،شائقین سے کہونگا آئیں اور آ انجوائے کریں۔ انہوںنے کہاکہ اچھی پچ ہے سپورٹ کر رہی ہے ،اگر اچھی لائن اور لینتھ پر بائولنگ کرو تو باؤلر کو سپورٹ ملتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مورال اچھا ہے،ینگ پلیئرز بہت محنت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں