سردار محمد یوسف 41

پاکستان سے 90 فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے،سردارمحمد یوسف

مکہ مکرمہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ پاکستان سے 90فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ میں ادارہ حج کا دورہ کرنے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج مشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عازمین حج کو 7 اور 8 ذی الحج کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حج کے اختتام پر موبائل ایپ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا، اعداد و شمار پاکستان واپسی پر جاری کیے جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ وزارت نے دوران حج رہنمائی کے لیے ناظمین کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی، سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ شکایات اور رہنمائی کے لیے پاک حج موبائل ایپ اور ٹال فری نمبر 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں