کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 110 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 1580 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔








