سعید غنی 14

پارٹی اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی. شہید عامر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے،سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان ایک لسانی جماعت کی جانب سے شہر کراچی میں صرف اس لئے شہید کیا جاتا رہا ہے کہ وہ ا س لسانی تنظیم کی امن دشمن حرکات کے خلاف کھڑے رہے. پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی.

شہید عامر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے تحت پیپلز یوتھ کراچی کے سابق صدر شہید عامر شاہ ، شہید خالد جاگیرانی شہید عامر گبول کی برسی کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں منعقدہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے صدر پی پی پی ضلع شرقی اقبال ساند ، صدر پی پی پی ضلع وسطی سردار خان، صدر ضلع ساﺅتھ جاوید ناگوری، صدر پیپلز یوتھ کراچی ڈویڑن راشد خاصخیلی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر و صدر کراچی ڈویڑن سعید غنی نے کہا کہ پیپلز یوتھ کے شہید صدر عامر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ا ن کی شہادت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سید عامر شاہ کی شہادت سے ایک اچھا سیاسی کارکن کھو دیا ہے۔ عامر شاہ نے پیپلز یوتھ کراچی کی صدارت کا منصب ا س دور میں سنبھالا جب کراچی میں کشت و خون کا کھیل کھیلا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عامر شاہ نے اپنی دور صدارت میں کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہم خیال نوجوانوں کو متحرک کیا اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کو کراچی میں نوجوانوں کی مضبوط تنظیم کے طور پر استوار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں جمہوری استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ شہید عامر شاہ نے اپنے فرائض منصبی کو بھرپور انداز میں نبھایا۔

انہوں نے صدر پی پی اپنے خطاب میں شہید عامر شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چاہے شہید عامر شاہ ہوں ، عامر گبول ہوں خالد جاگیرانی یا کوئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان ایک لسانی جماعت کی جانب سے شہر کراچی میں صرف اس لئے شہید کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اس لسانی تنظیم کی امن دشمن حرکات کے خلاف کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی۔ تقریب سے صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی و چیئرمین صفورا ٹاو ن راشد خاصخئیلی نے خطاب میں کہا کہ پیپلز یوتھ کے شہید صدر عامر شاہ اپنی شہادت کے دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد آج بھی پیپلز یوتھ کے کارکنان کے لئے مشعل راہ ہیں۔

عامر شاہ کی قیادت میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے کراچی میں شہید ذولفقار علی بھٹو کے فلسفے کا پرچار کیا اور کراچی میں ہزاروں نوجوانوں کو متحرک کیا آج ہم ظالم اور امن دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے۔ انہوں نے کہا کہ شہید عامر شاہ، شہید عامر گبول، شہید خالد جاگیرانی سمیت پیپلز یوتھ کراچی کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اس تقریب میں جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آخری سانسوں تک اپنے شہداء کی تکریم کرتے رہیں گے۔

شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی رو ف احمد ناگوری، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کراچی شکیل چوہدری، صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری، صدر پی پی پی ضلع کیماڑی و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ لیاقت آسکانی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید نجمی عالم،ترجمان حکومت سندھ ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید، آصف راہی پیپلز یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری حیدر خان، سیکریٹری اطلاعات فرید میمن، شہدا کے لواحقین سید خاور شاہ، سید بابر شاہ، سلیم جاگیرانی اور شہباز گبول سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ضلع و سٹی ایریا کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدا کو ا نکی بے لوث قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں