خالد مقبول صدیقی 12

پابندیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرکے مقبوضہ کشمیری عوام کے بنیادی، سیاسی اور انسانی حقوق کو پامال کیا،

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن بھارتی ریاستی جبر، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اظہارِ رائے پر پابندیوں کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکے،

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں