ٹیکسٹائل 8

ٹیکسٹائلز ،کپڑے کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 5.52 فیصد کی بڑھوتری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 5.52 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست 2026 کے دوران برآمدات کی مالیت 3.379 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی، اگست 2025 میں ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات سے 3.202 ارب ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی قومی برآمدات میں 0.177 ارب ڈالر یعنی 5.52 فیصد کا اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں تیار ملبوسات کی برآمدات میں 13.59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ نیٹ ویئرز کی برآمدات 4.79 فیصد بڑھ گئیں تاہم بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 0.31 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست 2026 کے دوران تولیہ کی برآمدات میں بھی 6.74 فیصد، دھاگہ کی برآمدات 34.80 فیصد اور متفرق تیار مصنوعات کی برآمدات میں بھی 6.95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں