سعید غنی 7

ولیکا ہسپتال ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری،سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری کردیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ محتسب کے حکم پر ایک اور انکوائری کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی نے رپورٹ 19 جون کو جمع کروائی جس کے آنے کے بعد ہم نے 37 افراد کو معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے 37 افراد کو نام کے ساتھ نامزد کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا علاج جاری ہے، بیماری سے متاثرہ افراد کے کوائف راز میں رکھے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ کسی خاندان میں پتہ چلے کہ اس کا بچہ ایچ آئی وی مثبت ہے تو ان کا پریشان ہونا بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں