محسن نقوی 46

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کر کے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں