وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 254

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سا بق کرکٹر فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سا بق کرکٹر فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ شعیب اختر کی والدہ کی رحلت کی خبر سن کر دلی رنج ہوا، دنیا میں والدہ کا متبادل کوئی اور رشتہ نہیں ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔ شعیب اختر اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں