واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں 2026 کے موقع پر امریکہ کے وزیرِ تجارت، عزت مآب ہاورڈ لٹنک سے ملاقات کی .
جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاجس میں تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ اور نجی شعبے کی شمولیت کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
گفتگو میں کان کنی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو بھی زیرِ بحث لایا گیا، جبکہ باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے لیے نئے مواقع کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔









