بیرسٹر سیف 51

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کل سے لاپتہ ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کل سے لاپتہ ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کو اغواء یا نظر بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر 3 بجے خیبر پختون خوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج میں کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔عرفان سلیم نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں گھس کر دروازے توڑے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں