محسن نقوی 62

وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابل تحسین کارنامہ ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نیدفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوںنے کہاکہ میزائل کا کامیاب تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع میں قابل اعتماد قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں