مریم نوازشریف 11

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملک وقوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس شہدا کو خراج عقیدت، اہل خانہ کے صبر وحوصلے کو سلام

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ شہدائے پولیس پر ملک وقوم کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے صبر وحوصلے کو سلام پیش کیا۔ یوم شہدائے پولیس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف جدو جہد میں پنجاب پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پنجاب پولیس کے ہرافسر اور جوان نے قیام امن کے لئے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کے لئے پولیس کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار اداکرنے سلام پیش کرتی ہے۔پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کررہی ہے۔ پولیس شہداء کے بچوں کی صحت معیاری تعلیم، رہائش سمیت دیگر تمام سہولتیں حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ پولیس شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے لاہور دنیا کے محفوظ شہروں میں شامل ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کاوشوں سے نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی اانڈیکس میں لاہور نے کئی ترقیاتی یافتہ شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پنجاب پولیس کو بہترین اسلحہ، جدید ترین حفاظتی اورمواصلاتی آلات، بلٹ پروف گاڑیاں اور دیگر ضروریات مہیا کی جارہی ہیں۔ پولیس شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں اورآج کچہ کے علاقہ نہ صرف محفوظ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں