الطاف حسن قریشی 40

وزیراعظم شہباز شریف کی مرحوم الطاف حسن قریشی کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے لیے انکے گھرگئے جہاں انہوں نے مرحوم الطاف حسن قریشی کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ درجے کے انسان اور صحافی تھے، انکی وفات سے صحافت میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں