طلال چودھری 10

وزیراعظم سے طلال چودھری کی ملاقات، وزارت داخلہ سے متعلق امور پر بات چیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزارت داخلہ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، وزیراعظم نے مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں