میٹرک انٹرمیڈیٹ 134

میٹرک انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے بری خبر’نصاب فائنل نہ ہو سکا

مکوآنہ ( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی، تعلیمی سال کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب فائنل نہ ہوسکا، طلبا امتحانات کی تیاری کیلئے منظور شدہ نصاب کے منتظر ہیں۔پنجاب حکومت تاحال جاری تعلیمی سیشن کا دورانیہ فکس نہ کر سکی، تعلیمی سیشن کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث سیکنڈ ایئر اور میٹرک کے لاکھوں طلبا پریشان ہیں۔

پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی کے مراسلہ کے باوجود حکومت تعلیمی سیشن پر فیصلہ نہ کر سکی۔بورڈز کمیٹی نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ جاری سال میں چھٹیوں کی تعداد اور آئندہ امتحان کے انعقاد سے آگاہ کیا جائے۔ حکومتی فیصلے کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ طلبا کا امتحانی نصاب تیار کرے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اساتذہ بھی حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں