نوواک جوکووچ 100

مینز ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)مینز ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آندرے رْوبولیف کو کوارٹر فائنل میں شکست دی۔

نوواک جوکووچ نے چار چھ، چھ ایک، چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔مینز ایونٹ کے ایک اور کوارٹر فائنل میں جے سنر فتح یاب ہوئے، انہوں نے سیفیولین کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں