بلال اظہر کیانی 15

مہاجرین جموں و کشمیر اپنی نشستوں کا حق برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو صرف شیر پر مہر لگائیں، بلال کیانی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر اپنی نشستوں کا حق برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو صرف شیر پر مہر لگائیں، مسلم لیگ (ن) واضح طور پر کہتی ہے کہ مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رہنی چاہئیں۔وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے جموں 6 میں مہاجرین جموں و کشمیر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جیت مہاجرین جموں و کشمیر کی جیت ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ شیر پر مہر آزاد کشمیر میں تیز ترین عوامی ترقی کی ضمانت ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اپنے فیصلے پر کھڑے نہ رہ سکنے والے عوام اور ان سے کئے وعدوں پر کیسے کھڑے رہ سکیں گے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر میں فقید المثال استقبال کشمیریوں کی ان سے محبت کا اظہار ہے، وعدے صرف نواز شریف پورے کرتا ہے۔ اس موقع پر مختلف برادریوں اور عمائدین علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا بھی اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں