ملک محمد احمد خاں 16

مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملک احمد خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا حالیہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔

میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیراہتمام ’دہشت گردی کے سدباب کے لیے فوج کے کردار‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مشرف کو باوردی صدر تسلیم کرانے کے لیے انہوں نے بھی ووٹ دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی فوج کا سیاسی کردار اس وقت قابل قبول تھا جب اس سے حکومت مل رہی تھی جب کہ اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے نیب کا بے دریغ استعمال کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کہ مولانا فضل الرحمان ان کے لیے انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں، تاہم شہدا کے حوالے سے جوشِ خطابت میں شاید ان سے ایسے الفاظ ادا ہوگئے۔

محمد احمد خان نے کہا کہ فوج کے سیاسی کردار پر بہت تنقید کی جا رہی ہے، لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

اُنہوں نے اپنے خطاب میں اِس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کی قربانیوں کا اعتراف وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں