ایمل ولی خان 139

منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں، ایمل ولی خان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پختونوں کا اتنا بڑا سودا کسی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایمل ولی خان نے کہاکہ گرینڈ الائنس کے ساتھ کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن شامل نہیں تو محمود اچکزئی کو گرینڈ الائنس کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں