اعداد و شمار 11

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70 ہزار 924 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70215 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار 130 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیدوار 3028 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 36 ہزار 690 بیرل، پی پی ایل 11 ہزار 933 بیرل، پی او ایل 4 ہزار 147 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1410 بیرل ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 706 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 550 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 64 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 973 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔سرکاری کالجوں میں 9 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی، پالیسی میں بڑی تبدیلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں