ٹیکس چوری 205

ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں سزا سنا دی گئی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ، مجرم کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی آر کو مالک رائے ٹریڈنگ کمپنی باجوڑ خیبر پختونخوا حبیب اللہ سے متعلق مالیاتی معلومات کا علم ہوا جس سے پتا چلا کہ ملزم کے کیش اور بینک ٹرانزیکشن اس کی کاروباری پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے،

ڈائریکٹوریٹ نے ٹیکس قوانین کے تحت ابتدائی تحقیقات کیں جس دوران ملزم کے 6مزید بینک اکاونٹس کا پتا چلا جس کے ذریعے بڑی ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، ملزم کے تمام بینک اکاونٹس کی کل رقم 2090ملین روپے تھی جب کہ اس نے 2015میں صرف ایک لاکھ 92 ہزار 877روپے ٹیکس ادا کیا تھا،

ملزم نے آمدن اور بینک اکاونٹس کو چھپایا اور ٹیکس اتھارٹیز کو غلط معلومات فراہم کیں،بعدازاں تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد منی لانڈرنگ کا علم ہوا جس کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کا آغا ز کر دیا گیا،کورٹ کی اجازت کے بعد بینک اکاونٹس کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کی شق 8 کے تحت ضبط کر لیا گیا،ایکٹ کی شق 9کے تحت تفتیش مکمل ہونے پر حتمی چالان پیش کیا گیا اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی شق 203کے تحت منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں