معین خان 113

معین خان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کا امکان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں معین خان بھی شامل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان سے ایک حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ہے،معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے،انھیں بطور رکن گورننگ بورڈ نامزد کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین کے انتخاب کیلئے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں