صدر زر داری 4

صدر زرداری کی اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان اور دنیا بھر میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور آغا خان فاؤنڈیشن کی صحت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ذرائع معاش کے شعبوں میں قابل قدر خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کی اچھی صحت اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششوں میں مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں