بلاول بھٹو 10

کوئٹہ میں تربیتی طیارے کے حادثے پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں افسران کی شہادت پر وہ دلی طور پر رنجیدہ ہیں اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے دونوں شہید پائلٹس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور شہید کیپٹن عبدالصمد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں