ڈائریکٹر ایکسائز 253

معلومات سے انکار۔ ڈائریکٹر ایکسائز کو 50 ہزار روپے جرمانہ۔

تنویر سرور۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے شہری شہباز اکمل جندران ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی درخواست پر بجٹ ے متعلق ریکارڈ کو خفیہ رکھنے اور درخواست گزار کو ریکارڈ نہ دکھانے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر فضہ شاہ کو پ جاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے سیکشن 15 کے تحت 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز
کمیشن کے روبرو ڈی جی دفتر کے پبلک انفارمیشن افسر محمد نعیم نے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل ہی پی آئی او تعینات ہوئے ہیں اور سارا معاملہ ڈائیریکٹر ہیڈ کوآرٹر فضہ شاہ بطور چیف پبلک انفارمیشن افسر ڈیل کررہی ہیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز
اس پر کمیشن نے محمد نعیم کے موقف سے اتفاق کیا اور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے اور 8 مئی 2023 کے شوکاز کا جواب بھی نہ دینے پر فضہ شاہ کو 50 ہزار روہے جرمانے کی سزا سنا دی ہے
ڈائریکٹر ایکسائز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں