حنیف عباسی 39

مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیرِ ریلوے کا یوم مزدور کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے مزدوروں کو خراجِ تحسین اور محنت کش ادارے کی اصل طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔

جمعہ کو یومِ مزدور پر اپنے پیغام میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے بچوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی، ریلوے ہسپتالوں میں مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مفت اور معیاری طبی سہولیات کی دستیابی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے گارڈز اور عملے کے لیے رننگ رومز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،رننگ رومز میں آرام دہ ماحول اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ملازمین سکون سے آرام کر سکیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ بہتر سہولیات سے ملازمین کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی،محنت کشوں کے لیے محفوظ، باعزت اور سہولیات سے آراستہ کام کا ماحول فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی ہی پاکستان ریلویز کی ترقی کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں