مریم نواز

مریم نواز کا مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دی ۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی کیو آر کوڈ شیئر کیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سٹوڈنٹ فیڈریشن جو کہ پاکستان کے قیام کا مرکز تھی انشا اللہ جلد دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہونے کے لیے لنک کا استعمال کریں یا کیو آر کوڈ کو اسکین کریں اور پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس کی مکمل صلاحیت کو محسوس کرنے کے مقصد کے ساتھ سب سے زیادہ متحرک اور ترقی پسند طلبہ تنظیم کا حصہ بنیں۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی گرفتاری کی تصویر شیئر کی جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ہمت اللہ کی دین ہے اور سچائی سے آتی ہے!۔