مرتضیٰ وہاب 17

عید سے پہلے کئی منصوبے مکمل کرنے کی کوشش ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے قیوم آباد، ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید سے پہلے کئی منصوبے مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری حکومت کے کاموں نے مخالفین کو پریشان کردیا ہے، جو لوگ اپنے دور میں تختیاں بھی نہ لگا سکے آج وہ خود کو انٹرنیشنل انجینئر ظاہر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں