محسن رضائی 9

امریکہ خطے کے ممالک کو ایران سے ڈرانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے، محسن رضائی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق چیف محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ خطے کے دیگر ممالک کو ایران سے ڈرانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ہم خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، آبنائے ہرمز تجارت کیلئے کھلا ہے لیکن لشکر کشی اور بدامنی پھیلانے والوں کیلئے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب امریکہ نے سوویت یونین کیخلاف خطے میں بحری بیڑے بھیجے تھے، امریکہ اب کس کیخلاف بحری بیڑے بھیج رہا ہے اور اس کا دشمن کون ہے؟۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے کہا ہے کہ ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ ایران ایٹم بم نہ بنائے، میں پوچھتا ہوں کہ ایران نے کب کہا ہے کہ ہم ایٹم بم بنانا چاہتے ہیں؟ امریکہ و اسرائیل کے علاوہ اور کون ہے جو کہتا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانا چاہتا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں