لیسکو 9

لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جون کے دوران ریکوری اہداف کے حصول کے لیے بجلی کے بلوں کی اقساط کی سہولت پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں کرنٹ بلز اور بقایا جات دونوں کی صورت میں اقساط نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ اہداف کے مطابق واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔احکامات کے تحت کرنٹ بلز کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بھی بقایا واجبات کی وصولی کی جائے گی۔

ریکوری مہم کے دوران گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سے واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لیسکو حکام نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی تک منقطع کیے گئے بجلی کے کنکشن بحال نہ کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں