جعفر بن یار
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے لاہور کے بادامی باغ لاری اڈا کا اچانک دورہ کیا، سیوریج کی خراب صورتحال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی،ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کی سرزنش کر دی ،

کتنا سالانہ بجٹ آتا ہے اور کام کیوں نہیں ہوتا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سے سوالات
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بادامی باغ لاری اڈہ کے مسائل کے حل کے لئے فوری ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے.

کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد ، سیکرٹری آر ٹی اے لاری اڈہ اور ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ شامل ہیں

تین دن کے اندر اندر تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

اگر کرپشن ثابت ہوئی تو کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)









