سید عاصم منیر 30

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سید عاصم منیر خطے میں قیام امن سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل اعلیٰ ایرانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر گئے تھے اور ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں، محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں جہاں ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

واضح رہے امریکا کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا ثالثی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

مارکو روبیو نے بتایا تھا کہ جنگ بندی مسودے پر بات چیت کے لیے پاکستان کا وفد ایران جا رہا ہے اور حالیہ مذاکرات سے اچھے اشارے مل رہے ہیں اور محدود پیش رفت بھی ہوئی ہے جبکہ چند روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں