اداکارہ ثناء 57

فلمسٹار ثناء نے اپنانام تبدیل کر لیا ،علیحدگی کے بعد اپنے نام کیساتھ جڑا شوہر کا نام ہٹا دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فلمسٹار ثناء نے اپنانام تبدیل کر لیا ۔ اداکارہ نے علیحدگی کے بعد اپنے نام کے ساتھ جڑا ہوا شوہر کا نام ہٹا دیا ہے ۔ اداکارہ نے اب اپنا نام ثناء فخر سے تبدیل کر کے ثناء نواز رکھ لیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں بھی اپنا نام تبدیل کرا لیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اپنے نام کی تبدیلی کی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ آئندہ مجھے ثناء فخر کی بجائے ثناء نواز کے نام سے مخاطب کیا جائے اور پراجیکٹس کی تشہیر میں بھی ایسا ہی کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں