چائنا 12

“شمالی میانمار میں ٹیلی کام فراڈ پر کاری ضرب” پر دستاویزی سیریز سی سی ٹی وی 1 پر نشر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) تین اقساط پر مشتمل دستاویزی سیریز “شمالی میانمار میں ٹیلی کام فراڈ پر کاری ضرب” 5 سے 7 اکتوبر تک چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون پر نشر کی جا رہی ہے۔

یہ دستاویزی سیریز چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں چین کے عوامی تحفظ کے حکام کی جانب سے شمالی میانمار میں چین سے متعلق جرائم کے خلاف کی جانے والی خصوصی کارروائیوں، شمالی میانمار کے “چار بڑے خاندانوں ” سمیت مختلف مجرمانہ گروہوں کے خاتمے کی کوششوں اور حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

دستاویزی سیریز کی پہلی قسط میں شمالی میانمار میں ٹیلی کام فراڈ کے پورے مجرمانہ نظام کو خصوصی طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔ دوسری قسط میں چینی عدالتی اداروں کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر مطلوب مجرموں کے تعاقب اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی پسِ پردہ کارروائیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔تیسری قسط میں ٹیلی کام فراڈ کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سیریز کے مطابق چینی حکومت نے 46 ممالک پر مشتمل بین الاقوامی ٹیلی کام فراڈ مخالف اتحاد قائم کیا ہے، جس کے ذریعے سرحد پار ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے کے لیے وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے اور سرحد پار ٹیلی کام فراڈ کےجرائم کے ذرائع کا خاتمہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں