میانوالی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہیکہ عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 9,000 میگاواٹ اضافی کپیسٹی کو ختم کیا گیاہے جس سے صارفین کو ریلیف بھی ملے گا اور اضافی بوجھ بھی نہیں ہوگا،
انھوں نے کہا ہیکہ 18 ماہ کے دوران پانچ ڈسکوز کمپنیوں کی نجکاری کر دی جائے گی، جس کیلئے ہوم مکمل کرلیا گیا ہے، انھوں نے کہا ہیکہ گیارہ ڈسکوز کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں دلچسپی نہ لینے والے ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کے خلاف بلاامتیاز اور بلا تفریق کارروائی کریں، انھوں نے کہا ہیکہ سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کے پیش نظر کچھ کمپنیوں میں ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کے خلاف کارروائی کی ہے اور ان کو ملازمت سے معطل کیا گیا ہے،
انھوں نے کہاہیکہ صارفین کو بلا امتیاز اور بلا تفریق بنیادی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہ کیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا ہیکہ ڈسکوز میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے 24 گھنٹے عملہ تعینات ہوتا ہے مگر نوٹس میں آیا ہیکہ یہ عملہ رات کو غائب ہو جاتا ہے، اگر ڈیوٹی پر موجود ہونے باوجود کمپلینٹ آفس کے ٹیلیفون اٹینڈ نہیں کرتے جس کیوجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
لہذا متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کمپلینٹ آفس کے عملہ کو وقتا فوقتا چیک کیا کریں اور فرائض میں غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو رات کے وقت مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، غفلت کے مرتکب عملہ کو دور دراز کے علاقوں میں ٹرانسفر کر دیا جائے۔









