شہباز شریف ،حمزہ شہباز 190

عمران خان ہر بیان پہ یو ٹرن لیتے ہیں، اب اپنے بیانیہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ، حمزہ شہباز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ( ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لئے انہوں نے سیاسی سرگرمیاں ترک کردی تھیں، اب طبیعت بہتر ہے اپنا آفس ہولڈ کروں گا۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی روایت ہے کہ وہ ہر بیان پہ یو ٹرن لیتے ہیں، اب اپنے بیانیہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، انہوں نے قوم کا وقت ضائع کیا ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان سیاست نہیں کر رہے بلکہ ملک کا تماشا بنا رہے ہیں ، آج تک توشہ خانہ چوری اور فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں