اسد عمر

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی، اسد عمر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی پر پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے عمران خان کے نام نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسدعمرنے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط لکھ کر پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیاگیا اور نوٹس کیساتھ تحریری طورپرآگاہ کریں کہ 13 دسمبر کو کیوں بلایا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کس بنیاد پر پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلئے خودکارروائی کرسکتاہے۔ یہ کسی کی ذاتی خواہش یا ایجنڈا ہوسکتا ہے، یہ قانونی طور پر ممکن نہیں۔