عدالت 28

جواء ایپ پروموشن کیس ،رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سیشن عدالت نے جواء ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20مئی تک توسیع کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقاراحمد نعیم نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف نے دلائل پیش کئے ۔ملزمان میں رجب بٹ ،ندیم مبارک ذور ذرق احمد نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ تفتیش مکمل نہیں ہے ، استدعا ہے کہ مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20مئی تک توسیع کردی گئی۔ملزمان کے خلاف این سی سی آئی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں