عابد شیر علی 164

عمران خان نے اقتدار کی خاطر پورے ملک کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے،عابد شیر علی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی میں جو آر ٹی ایس سسٹم بند ہوئے تھے وہ اب بند نہیں ہونے دیں گے،

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان ذہنی طور پر ہارا ہوا شخص ہے، عمران خان نے اقتدار کی خاطر پورے ملک کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دنگا فساد اور پولنگ کا عمل سست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں پیپلز پارٹی نے اپنا کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں