علی امین گنڈا پور 105

علی امین گنڈا پور کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا،

اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جلسے کیلئے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں