شیری رحمان 147

عدالت کے فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے، شیری رحمان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی روولنگ پر عدالت کے فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے، عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے اور ہم اسی ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں اور عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں