لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے میزبانی کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے ۔ تفصیلات کے مطابقجشن آزادی کی مناسبت سے امریکہ میں خصوصی شو کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض صوفیہ احمد نے سر انجام دئیے جسے شرکاء کی جانب سے بیحد سراہا گیا ۔
شومیں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے سانول عیسی خیلوی سمیت اور دیگر گلوکار وںنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔شو میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی کھانے اورملبوسات کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ شو میں پاکستانی قونصلیٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔








