لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات ہونی چاہیے، گورننس اور انتظامی نظام پر گفتگو کرنا شجر ممنوعہ نہیں۔ایک انٹرویو میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے نئے انتظامی یونٹس پر فیصلہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہئے، پڑوسی ممالک کے تجربات سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے، قومی اداروں کی بحالی کیلئے مکالمہ ضروری ہے، مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنا ضروری ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو آئینی اختیارات کے مطابق کردار ملنا چاہئے، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اورحکومت اس کے ووٹوں سے قائم ہے، منتخب نمائندوں کو آئینی اختیارات کے مطابق کردار ملنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، ففتھ جنریشن وار بھی ملک کیلئے بڑا خطرہ ہے۔









